دنیا بھر میں اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگی،فرانس میں 375 اور 4لاکھ36 ہزار کیسززرپورٹ
دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 33 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 55 لاکھ 82 ہزار 816 ہو گئی۔ امریکا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 99 ہزار نئے کیسز ، 1909 اموات ، برطانیہ میں 94 ہزار 225 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 438 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ جرمنی میں ایک لاکھ 12 ہزار نئے کیسز ،200 افراد کی ہلاکت ہوئی۔
کورونا سے بھارت میں دو لاکھ 83 ہزار کیسز رپورٹ، 422 اموات ہوئیں۔ فرانس میں 4 لاکھ 64 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 375 اموات ہوئیں۔ اٹلی میں دو لاکھ 28 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے اور 438 افراد ہلاک ہوئے۔