ایران نے ‘دہشت گردوں کی ٹریننگ’ کا سعودی دعویٰ مسترد کردیا

ایران نے سعودی عرب کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ تہران نے دہشت گردوں کے سیل کی ٹریننگ کی تھی۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ ریاض نے رواں ماہ کے شروع میں 10 افراد کو گرفتار کیا اور ایک دہشت گردوں کے سیل سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا جنہیں ایران کے انقلابی گارڈز نے ٹریننگ دی تھی۔

ریاستی سیکیورٹی صدارت نے کہا کہ ’ایوان صدر میں متعلقہ حکام نے ایک دہشت گرد سیل کو ناکام بنا دیا جس کے دہشت گردوں نے ایران میں انقلابی محافظوں سے دھماکہ خیز مواد بنانے کے بارے میں فوجی اور فیلڈ ٹریننگ حاصل کی تھی‘۔

سرکاری میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’سیکیورٹی تفتیش سے دہشت گردوں کی شناخت، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کے لیے 2 سائٹس (مقامات) کا انکشاف ہوا ہے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ پکڑی گئی اشیا میں سے دستی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) ، درجنوں اسٹن گن، کلو بارود اور مختلف قسم کی رائفلیں اور پستول شامل ہیں۔