18 سے 65 برس تک کے افراد کو عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے۔

ریاض…. ملک ندیم شیر… نمائندہ خصوصی….
سعودی وزیر حج ڈاکٹر صالح بنتن نے کہا ہے کہ عمرہ اجازت نامے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ 24 گھنٹے میں عمرہ زائرین کے 12 قافلوں کو عمرے کی اجازت ہوگی۔
وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ 18 سے 65 برس تک کے افراد کو عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے۔ عمرہ زائرین کو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ کے ہمراہ ماہر صحت ہوگا۔انہو ں نے کہا کہ سعودی قیادت نے ہدایت دی ہے کہ ہنگامی صحت حالات میں عمرہ ادا کرنے والوں کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں۔
سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں جانے کے لیے ’اعتمرنا ایپ‘ پر بکنگ ضروری ہوگی۔… انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی حاجیوں کی آمد اور واپسی میں سہولت پیدا کرنے کے لیے اسپیشل ٹریک قائم کیا گیاہے۔ ۔اعتمرنا ایپ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے عمرہ زائر رہائش کا بھی انتخاب کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جن کے باشندے عمرہ ادا کرنے کے لیے آ سکیں گے۔
۔ عمرہ سے واپسی پر ہوٹلوں میں ایس او پیز نافذ کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے عمرہ کے پہلے مرحلے کےانتظامات، مقدس مساجد کی انتظامیہ اور وزارت حج و عمرہ کے درمیان تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔