افغان صوبے کنڑ میں دھماکا، ضلعی پولیس چیف ہلاک

افغانستان کے صوبے کنڑ میں بم دھماکا سے ضلع شگل کا پولیس چیف ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔ طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھماکا کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد میں ہوا، دھماکے میں شگل ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کنڑ اسپتال کی انتظامیہ نے 11 زخمیوں کے اسپتال لائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں 4 طالبان اراکین اور 7شہری شامل ہیں۔ کنڑ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔