سب میرین کیبل کی مرمت مکمل، انٹرنیٹ ٹریفک مکمل بحال

اسلام آباد(عامر خان)انٹرنیٹ رفتار میں کمی، سب میرین کیبل کی خرابی دور کردی گئیپی ٹی اے کا کہناہےکہ فجیرہ کے مقام پر خراب ہونے والی 40 ٹیرا بائیٹ کی کیبل کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے جس بعد انٹرنیٹ ٹریفک مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز فجیرہ کے مقام پر زیر آب 40 ٹیرا بائیٹ کی ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی تھی۔