مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی بربریت جاری، مزید5 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 5 کشمیری شہید ہوگئے۔

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں5 کشمیریو ں کو شہید کیا۔
کے ایم ایس کا بتانا ہے کہ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے تلران میں ایک،اسلام آباد میں ایک، باندی پورا میں ایک اور فیری پورا میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔

گزشتہ دو دنوں میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے شہید کیے جانے والے کشمیریوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک حملے میں افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ قابض بھارتی فوج پر حملہ اُس وقت ہوا جب اہلکار ضلع پونچھ کے علاقے سرن کوٹ میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی میں مصروف تھے۔