برطانیہ کے سب سے بڑے آرکیٹیکٹ ایوارڈ کیلئے پہلی بار ایک مسجد نامزد

برطانیہ کے سب سے بڑے آرکیٹیکٹ ایوارڈ اسٹرلنگ پرائز (Stirling Prize) کے لیے پہلی بار ایک مسجد نامزد ہوئی ہے۔ کیمبرج سینٹرل مسجد لکڑی کے ڈھانچے پر تیارکی گئی ہے، یہ مسجد سبز توانائی پر زیادہ انحصار کرنے والی یورپ کی پہلی ماحول دوست یا ایکو فرینڈلی مسجد ہے۔

مسجد کا ڈیزائن اسلامی اور انگریزی تعمیراتی روایات کا حسین امتزاج ہے، اس مسجد کی تمعیر پر تقریباً 2 کروڑ برطانوی پاؤنڈز خرچ ہوئے۔ مسجد میں ایک ہزار افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں، اس مسجد کو 24 اپریل 2019 کو عوام کے لیےکھول دیا گیا تھا۔

بہترین فن تعمیرکے باعث مسجد کو اسٹرلنگ پرائز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، انعام کا اعلان 14 اکتوبرکو کیا جائےگا۔