ویڈیو:نویں منزل سے خودکشی کرنے والا شخص معجزانہ طور پر بچ گیا

نویں منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش کرنے والا قیمتی گاڑی بی ایم ڈبلیو پر آگرا تاہم معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ خود کشی کی کوشش کا واقعہ ہفتے کی شب امریکی ریاست نیو جرسی میں پیش آیا جہاں 31 سالہ شخص نے عمارت کی نویں منزل سے چھلانگ دی اور بی ایم ڈبلیو پر آگرا۔

اتنی اونچائی سے اور بھاری جسامت کے شخص کے گرنے کی وجہ سے عمارت کے نیچے کھڑی سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو گاڑی کی شیشے کی چھت ٹوٹ کر چکنا چور گئی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت سے گرنے والا شخص درد سے کراہ رہا ہے جب کہ ساتھ کھڑی گاڑی بھی بری طرح ٹوٹ گئی ہے۔ اس دوران جب کچھ لوگوں نے خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کو بٹھانے کی کوشش کی تو وہ کہتا سنا جاسکتا ہے کہ ’مجھے اکیلا چھوڑ دو مجھے مرنے دو‘