روس میں طیارہ گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک

روس کے علاقے تاتارستان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثے کا شکار ہونے والے ایل 140 طیارے میں 22 کے قریب افراد سوار تھے، حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ اور 20 اسکائی ڈائیورز موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے میں 19 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ 3 افراد زخمی ہیں۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔