دونوں کوریائی ریاستوں کے مابین پھر سے بات چیت کا آغاز

(حسنات بلوچ)کئی ہفتوں کے تعطل کے بعد شمالی اور جنوبی کوریا نے اپنے براہ راست مواصلاتی رابطے بحال کر لیے ہیں۔
سیول میں جنوبی کوریا کی دوبارہ اتحاد کی وزارت کی ایک ترجمان نے بتایا کہ دوطرفہ رابطوں کے لیے تمام لائنیں دوبارہ کھل گئی ہیں۔
ادھر شمالی کوریائی نیوز ایجنسی KCNA کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اقدام جزیرہ نما کوریا پر ’دیرپا امن‘ کی کوششوں کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
دونوں کوریائی ریاستیں سرکاری طور پر ابھی تک حالت جنگ میں ہیں اور ان کے مابین رابطوں کے بنیادی ذرائع خصوصی ٹیلی فون لائنیں اور ٹیلی فیکس ہیں۔ ان دونوں ریاستوں کے ایک دوسرے میں کوئی سفارت خانے بھی نہیں ہیں۔