کابل میں آپریشن، داعش کے جنگجوؤں ہلاک: ذبیح اللہ مجاہد

کابل: (حسنات بلوچ) افغان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے جنگجوؤں کو ہلاک اور مرکز کو تباہ کر دیا گیا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آپریشن میں اسلامی امارت کی فورسز کے خصوصی یونٹ نے حصہ لیا، افغان میڈیا کے مطابق کابل کے 17 ویں ڈسٹرکٹ میں کارروائی کے دوران داعش کے جنگجو ؤں کو ہلاک کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کارروائی کے دوران داعش کے مرکز کو بھی تباہ کر دیا، کابل ہی سے مختلف سنگین جرائم میں ملوث 85 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔