سعودی عرب اور ایرانی حکومت کے درمیان سفارتی تعلقات بحال،سعودی حکام کی تصدیق

سعودی عرب (حسنات بلوچ)سعودی عرب کے حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ ریاض اور تہران کے مابین گزشتہ ماہ ابتدائی دور کے براہ راست مذاکرات ہوئے تھے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ بات چیت دونوں حریف ممالک کے مابین مسائل کے حل کے لیے بنیاد فراہم کر سکے گی۔
سعودی حکومت نے اتوار کے روز بتایا کہ ایران میں صدر ابراہیم رئیسی کی نئی حکومت کے ساتھ براہ راست مکالمت اکیس ستمبر کو ہوئی۔
تاہم اس مکالمت کی جگہ کی وضاحت نہیں کی گئی۔ ایران اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات 2016ء میں منقطع ہو گئے تھے تاہم رواں برس اپریل میں ریاض اور تہران نے آپس میں بات چیت اس وقت دوبارہ شروع کی تھی، جب واشنگٹن اور تہران جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق بات چیت کر رہے تھے۔