افغان شہر جلال آباد میں فائرنگ، صحافی سمیت 4 افراد ہلاک

افغان صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں افغان صحافی اور لیکچرر سید معروف سعادت بھی شامل ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق ہلاک ہونے والے 2 افراد کا تعلق طالبان سے ہے جبکہ فائرنگ سے صحافی معروف سعادت کا بیٹا شدید زخمی ہوا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔