ایک شخص کا چاقو اور بیس بال بیٹ سے ساتھی ملازمین پر حملہ، 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے چاقو اور بیس بال بیٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے حملہ آور ‘شان رنیون’ کو اسپتال سے حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم ایک دن قبل اپنے سپروائزر کو مکے مارنے کے بعد وہاں سے چلا گیا تھا جب کہ اس کا ٹھکانہ بھی نامعلوم تھا۔