ابیلاروس میں اظہار رائے پر پابندی، سوشل میڈیا پر کمنٹس لکھنے پر گرفتاریاں

(حسنات بلوچ)بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں متعدد افراد کو سوشل میڈیا پر کمنٹس لکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کے گروپ ویسنا کے مطابق 85 سے زائد افراد اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔ ان پر ریاستی اہلکاروں کی توہین کا الزام ہے۔
قبل ازیں منگل کو دارالحکومت منسک میں سکیورٹی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس کارروائی کے دوران ایک 31 سالہ شخص نے، جس کا تعلق اپوزیشن سے تھا، خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ یہ شخص خود بھی اس کارروائی میں مارا گیا۔
آئی ٹی کے اس ماہر کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔