برطانیہ میں پٹرول بحران شدت اختیارکر گیا، فوج مدد کرے گی

(حسنا ت بلوچ)برطانیہ میں جاری پٹرول کی عدم دستیابی کے شدید بحران سے نمٹنے کے لیے آئندہ ہفتے کے آغاز سے ملکی فوج مدد کرے گی۔
لندن حکومت نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں تقریباﹰ دو سو فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا، جن میں ایک سو فوجی ٹرک ڈرائیور کے فرائض انجام دیں گے۔
برطانیہ میں پچھلے کئی دنوں سے پٹرول سپلائی کی قلت کے باعث ملک بھر کے پٹرول پمپس پر عوام کی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد ایسے لگ بھگ ایک لاکھ ٹرک ڈرائیور برطانیہ چھوڑ چکے ہیں، جو پٹرول سپلائی کی سہولت کو ممکن بناتے تھے۔
لندن حکومت کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد پٹرول کا ذخیرہ بھی کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے بحران کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔