ایک لاکھ تصویروں میں سے ’تتلیوں کے جھرمٹ میں کھڑا گوریلا‘ فاتح قرار

نیچر کنزروینسی کے تحت عالمی تصویری مقابلے میں تتلیوں کے جھرمٹ میں کھڑے گوریلے کی تصویر فاتح قرار پائی ہے۔

اس تصویر کو مقابلے میں شامل ایک لاکھ تصاویر میں سے فاتح قرار دیا گیا ہے۔ مقابلے کے فاتح برطانیہ کے انوپ شاہ کو 4 ہزار ڈالر مالیت کا کیمرا پیکج بطور انعام ملے گا۔

انوپ شاہ نے یہ تصویر جمہوریہ وسطی افریقا میں لی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ’مجھے ایسی تصویریں پسند ہیں جو آپ کو اپنی طرف کھینچیں۔‘ اس کے علاوہ مقابلے کی وائلڈ لائف کیٹگری میں بدھیلینی سیوزا کی جانب سے کینیا کے دریائے تالیک میں چیتوں کی لی گئی تصویر فاتح قرار پائی۔