ڈرائیوروں کی کمی : برطانیہ میں اب فوج پیٹرول کی ترسیل کرے گی

برطانیہ میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج میدان میں آگئی ہے اور پیر سے آرمی ٹینکر ڈرائیورز پٹرول اسٹیشن تک پیٹرول پہنچائیں گے۔ ملک میں جاری ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول کے بحران کو دیکھتے ہوئے برطانوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پیر سے فوج پیٹرول کی ترسیل شروع کردے گی ۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی ٹینکر ڈرائیورز پیر سے تعینات کیے جائیں گے تاکہ ملک میں جاری ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول کی قلت میں حکومت کو عارضی طور مدد فراہم کی جائے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے سبب پیٹرول پمپس پر ایندھن کی رسائی کا عمل متاثر ہوگیا تھا جس کی وجہ پیٹرول کی شدید قلت ہوگئی تھی اورعوام کئی روزسےشدیدپریشانی کاشکار ہیں۔