آسٹریا میں ایک شخص کو گرل فرینڈ کے بہیمانہ قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا

آسٹریا میں ایک شخص کو اپنی گرل فرینڈ کے بہیمانہ قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ۔ مارچ میں اپنی گرل فرینڈ کے بہیمانہ قتل کے جرم میں ایک آسٹرین شخص کو جمعے کے روز ویانا کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ۔

47 سالہ مجرم کو ذہنی طور پر غیر معمولی مجرموں کی جیل میں رکھا جائے گا جبکہ مقدمے کی سماعت کے دوران قاتل نے تھوڑا پچھتاوا ظاہر کیا اور کہا میں یہ بلکل نہیں کرنا چاہتا تھا۔ مجرم نے ویانا کے ایک اسٹور میں اپنی 35 سالہ گرل فرینڈ کو پہلے تشدد کا نشانہ بنا یا تھا اور پھر اسے آگ لگادی تھی۔

تاہم اسٹور کے باہر موجود افراد نے لڑکی کو اسٹور سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں وہ 4 ہفتوں تک انتہائی نگہداشت رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھی۔