پاک فضائیہ میں ترقی اور تبادلے،3 ایئر آفیسرز کی ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد(حسنات بلوچ)پاک فضائیہ کے 3 ایئر آفیسرز کی ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی کر دی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ایئر مارشل چوہدری احسن، ایئر مارشل وقاص احمد سلہری اور ایئر مارشل احمد حسن شامل ہیں۔

چوہدری احسن رفیق نے ڈی جی اسٹریٹجک کمانڈر کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں اور ایئر مارشل احسن رفیق کو ستارہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ایئر مارشل احمد حسن کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا جاچکا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل وقاص احمد سلہری کو بھی ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا جاچکا ہے۔