طالبان کیجانب سے افیون کے خلاف کارروائیاں تیز، قیمتوں میں تین گنا اضافہ

افغانستان میں طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد افیون کی کاشت کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔
افغانستان میں افیون کی قیمتیں 3 گنا تک بڑھ گئی ہیں۔ دوسری جانب بڑھتی کارروائی کے پیش نظر قندھار میں افیون کےکاشت کار پریشان نظر آتے ہیں ۔

مزید برآں منشیات کے اسمگلرز کو افیون خریدنے کیلئے 3 گنا قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ اسمگلرز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مہنگی افیون خریدنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔