اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینی گاؤں پر حملہ، شیر خوار بجے سمیت متعدد افراد زخمی

(حسنات بلوچ)درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں ایک فلسطینی گاؤں پر حملہ کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے انسانی حقوق کے کارکنوں کے حوالے سے بتایا ہے ان افراد نے گھروں پر اور کاروں پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔

ایک اسرائیلی انسانی حقوق کے لیے سرگرم گروپ کی طرف سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں شرٹس کے بغیر درجنوں اسرائیلی آباد کاروں کو دیکھا جا سکتا ہے جو آبادی کے گھروں پر پتھراؤ کر رہے ہیں جبکہ وہاں موجود اسرائیلی فوجی ان کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہے۔
اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر یہ کہتے ہوئے کوئی رائے دینے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ اس بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے۔