پاکستان کے 131 صفحات کے ڈوزیئر نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد: (حسنات بلوچ) پاکستان کے 131 صفحات کے اجراء کردہ ڈوزیئر نے ہندوستان کو ہلا کر رکھ دیا۔
پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی وحشیانہ بربریت پر ڈوزیئر کے اجراء کے معاملے پر پاکستان کے جارحانہ سفارتی اقدام کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔ عالمی برادری بھارتی جنگی جرائم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، نسل کشی و قتل عام پر ششدر رہ گئی۔

پاکستان کے 131 صفحات کے اجراء کردہ ڈوزیئر نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا۔ بھارت کو سفارتی سطح پر ڈوزیئر کی اثرات زائل کرنے میں بری طرح ناکامی کا سامنا ہے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل ڈوزیئر سے متعلق کئی امور پر متحرک ہو گئی۔
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے خصوصی نمائندوں نے بھارتی حکومت کو کئی سوال بھیجے ہیں، بھارت کی مودی سرکار نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا، برطانوی ایوان نمائندگان، یورپین پارلیمان، امریکی کانگریس اور متعلقہ کمیٹیوں میں ڈوزیئر کی بازگشت سنائی دی جانے لگی۔