ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ انتقال کر گئیں

نائب ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ انتقال کر گئیں۔ ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی نماز جنازہ افغان صوبے پکتیا میں ادا کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماں کے بغیر زندگی مشکل ہو جاتی ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔