ویڈیو: کابل ائیرپورٹ پر طالبان ‘سامان رکھنے کے چلتے اسٹینڈ’ پر بیٹھ گئے

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک لاتعداد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں جس میں کبھی طالبان جنگجوؤں کو فوجی ساز و سامان کے ساتھ کھیلتے دیکھا گیا تو کبھی کسی پارک میں طالبان کے تفریح کے مناظر سامنے آئے۔

حال ہی میں عرب میڈیا کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔ مذکورہ ویڈیو کابل ائیرپورٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک طالب سامان رکھنے کے چلتے ہوئے اسٹینڈ (Baggage Handling) پر سامان کے ساتھ بیٹھ کر لطف اندوز ہو رہا ہے اور لگیج کیرئیر چلتے ہوئے اسے سامان کے کمرے میں لے جاتا ہے۔

دوسری جانب دو طالبان کو ماربل کے فرش پر کھیل کود میں مصروف بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدورفت بھی جاری ہے۔