افغانستان میں طالبان کی گاڑی پر حملہ،ایک شخص زخمی

(حسنات بلوچ)افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت میں طالبان کی گاڑی پر حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
حملہ سڑک کنارے نصب بم سے کیا گیا۔ طالبان کے ترجمان محمد حنیف کے مطابق زخمی ہونے والا شخص بلدیاتی اہلکار ہے۔
تاہم ننگرہار کے سرکاری ہسپتال کو بتایا کہ اس بم دھماکے میں ایک طالبان جنگجو اور چار دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔
اس حملے کی تاحال کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
قبل ازیں مشرقی افغانستان میں موجود عسکریت پسند تنظیم داعش سے منسلک ایک گروہ نے طالبان پر جلال آباد میں کیے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اس واقعے میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔