درخت نہ کاٹنے پر آتشزدگی، بجلی کمپنی پر 4 افراد کے قتل سمیت سنگین الزامات عائد

شمالی کیلی فورنیا میں بوسیدہ گرتا ہوا درخت نہ کاٹنے پر بجلی کی پیداواری کمپنی پر 4 افراد کے قتل سمیت سنگین الزامات عائد کر دیے گئے۔ 2018 میں بجلی کی پیداواری کمپنی پیسفک گیس اینڈ الیکٹرک نے نوٹس کے باوجود درخت نہیں کاٹا تھا جو بجلی کی تاروں پر گرا اور جنگل میں آگ بھڑکنے کا سبب بنا۔

حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ ان لوگوں کو قصوروار ٹھہرایا جائے جو اس غفلت کے مرتکب ہیں تاکہ لواحقین کو احساس ہو کہ ان کے پیاروں کا خون رائیگاں نہیں گیا۔ خیال رہے کہ شمالی کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔