بھارتی وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے باہر بھی مظاہرہ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے باہر بھی مظاہرہ ہوا۔ واشنگٹن میں جمعہ کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچے تو مظاہرین نے بھارتی ریاست مشرقی پنجاب کو آزادی دینے کامطالبہ کرتے ہوئے خالصتان کےحق میں نعرے لگائے۔

اس کے علاوہ سکھ تنظیموں کے افراد کی بڑی تعداد نےوائٹ ہاؤس کے سامنےخالصتان کاپرچم لہرایا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن میں نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر اور آسام میں مسلمانوں کو کچلنے پربھارتی وزیراعظم کو عمدہ انداز سے طنز کا نشانہ بنایا اور گاندھی کے فلسفے پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کا پیغام عدم تشدد ، احترام اور برداشت کا پیغام تھا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پرسکھ کمیونٹی نے ان کے ہوٹل کے باہر بھی احتجاج مظاہرہ کیا۔