چین اور امریکااپنے تعلقات کو بہتر بنائےاور نئی سرد جنگ سے باز رہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

(حسنات بلوچ)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ چین اور امریکا ایک نئی ممکنہ سرد جنگ سے باز رہیں۔
عالمی ادارے کے سربراہ نے مزید کہا کہ ان دونوں ممالک کو اپنے تعلقات کو بہتر بنانے اور تعاون میں اضافے پر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا دو اہم اقتصادی سپر پاورز ہیں اور انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر مل کر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے باہمی تعلقات میں بہتری سے دنیا کو فائدہ ہی ہو گا۔