کینیڈا میں عام انتخابات ،سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے کامیاب ہونے کا امکان روشن

(حسنات بلوچ)کینیڈا میں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ عوامی جائزوں کے مطابق اس الیکشن میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ایک مرتبہ پھر حکومت سازی میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔
لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ٹروڈو قطعی پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہو سکتے ہیں۔ ان عوامی جائزوں کے مطابق لبرلز اور قدامت پسندوں کو تقریباﹰ ایک جیسی حمایت حاصل ہے، جو 49 سالہ ٹروڈو کی لبرل پارٹی کے لیے تیکنیکی اعتبار سے ایک فائدہ ہے کیونکہ انہیں شہری علاقوں میں حمایت حاصل ہے، جہاں پارلیمان کی زیادہ نشستیں ہیں۔