روسی پارلیمانی انتخابات ، صدر پپوٹن کی حامی سیاسی جماعت سب سے آگے

(حسنات بلوچ)روسی پارلیمانی انتخابات ، صدر پپوٹن کی حامی سیاسی جماعت سب سے آگےروسی صدر ولادی میر پوٹن کی حامی حکمران سیاسی جماعت یونائٹڈ رشیا نے پارلیمانی انتخابات میں ایک مرتبہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک شمار کیے گئے 74 فیصد ووٹوں میں سے 49 فیصد ووٹ یونائیٹڈ رشیا کو ملے ہیں۔ تاہم 2016ء کے الیکشن کے مقابلے میں اس مرتبہ پوٹن کی حامی اس پارٹی کی عوامی حمایت کم ہوئی ہے۔
اس الیکشن سے قبل حکومتی ناقد سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کے خلاف حسب معمول کریک ڈاؤن کیا گیا تھا۔ اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس انتخابی عمل کو ’شرمناک‘ قرار دیا ہے۔