بھارت ،مودی کی سالگرہ پر کورونا ویکسین کے پچيس ملين ٹيکے لگائے گئے

(حسنات بلوچ)بھارت ميں جمعے کے روز وزير اعظم نريندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر کورونا سے بچاؤ کی ويکسينيشن مہم ميں پچيس ملين خوارکيں دی گئيں۔

مودی سترہ ستمبر کو اکہتر برس کے ہوئے۔ اس مناسبت سے ٹيکوں کی خصوصی مہم کا انعقاد کيا گيا اور ايک ہی دن ميں پچيس ملين ٹيکے لگائے گئے۔ ملکی وزير صحت نے اسے ايک تاريخی پيش رفت قرار ديا ہے۔

بھارت کورونا کی وبا سے شديد متاثرہ ممالک ميں شامل ہے۔ وہاں اب تک تينتيس ملين سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہيں جبکہ 444,529 افراد اس مہلک مرض کا شکار بن کر اپنی جان کی بازی ہار بھی چکے ہيں۔ بھارت ميں اب تک 2.16 بلين ٹيکے لگائے جا چکے ہيں۔