فرانس کی امريکا اور آسٹريليا سے ٹھن گئی،رات گئے سفير واپس بلا نے کا فیصلہ

(حسنات بلوچ)فرانس نے احتجاجاً امريکا اور آسٹريليا سے اپنے سفير واپس بلا ليے ہيں۔ اس بارے ميں فيصلہ جمعے کو رات گئے ملکی صدر ايمانوئل ماکروں نے وزير خارجہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کيا۔ آسٹريليا اور امريکا کے مابين ايک دفاعی ڈيل کے تحت آسٹريليا کو جوہری ہتھياروں سے ليس ہونے کی صلاحيت رکھنے والی آبدوزيں مل سکتی ہيں۔ اس ڈيل کے نتيجے ميں آسٹريليا کی فرانس کی ساتھ چھپن بلين يورو کی آبدوزوں کی ڈيل منسوخ ہو جائے گی اور يہی پيرس حکومت کی ناراضگی کی وجہ بنی۔ حال ہی ميں ’آکوس‘ کے نام تلے برطانيہ، امريکا اور آسٹريليا کے دفاعی اتحاد کا اعلان کيا گيا ہے، جس کے تحت يہ ممالک آسٹريليا کو آئندہ اٹھارہ ماہ ميں کئی آبدروزيں فراہم کريں گے۔