جرمنی کا افغان باشندوں کو عارضی رہائشی اجازت نامے دےینے کا اعلان

( حسنات بلوچ)برلن حکومت نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد وہاں سے نکالے گئے چھبیس سو متاثرہ ترین افغان شہریوں کو جرمنی میں رہنے کے لیے عارضی رہائشی اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔
جرمن وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان کے مطابق ویزوں کے اجراء کی فہرست میں ایسے افغان شہری شامل کیے گئے ہیں، جن کی حفاظت کی جرمنی پر خاص طور سے ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

برلن حکومت کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنان، صحافی، فنکاروں کے ساتھ ساتھ سائنسدان اور سول سوسائٹی کے ممبران کا شمار ایسے متاثرہ گروپ میں ہوتا ہے، جن کی جانوں کو طالبان کے دور حکومت میں خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔