مسلمانوں کے لیے خوشخبری ، مسجد نبویؐ میں فرض نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت نامہ ضروری نہیں:سعودی وزارت حج عمرہ

(حسنات بلوچ)سعودی وزارت حج عمرہ کے مطابق مسجد میں فرض نماز کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں تاہم سلام پیش کرنے اور روضہ شریف میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ پہلے بھی ضروری تھا اور اب بھی ہے۔

وزارت حج و عمرہ کا کہناہےکہ مسجد نبویؐ میں آنے والوں کےلیے ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا لازمی ہیں۔بغیر اجازت عمرہ کرنیوالوں پر بھاری جرمانہ ہوگا

وزارت کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ میں نماز کی ادائیگی کے لیے جانے والوں سے توکلنا ایپ پر اسٹیٹس دکھانے کے لیے کہا جاتا ہے، جو لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں یا کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہوں یا پھر وہ پہلی خوراک لے کر 14 دن گزار چکے ہیں ایسے افراد کو مسجد نبویؐ میں نماز کی اجازت ہوتی ہے اور ان سے الگ سے اجازت نامہ طلب نہیں کیا جاتا۔