اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے مہاجرین انجیلینا جولی کا کیپیٹل ہل کا دورہ

ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے مہاجرین انجیلینا جولی نے واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کا دورہ کیا۔

اپنے دورے میں اداکارہ نے امریکی سینیٹرز سےملاقات کی اور امریکا سمیت دنیا بھرمیں خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔

انجیلینا جولی نے خواتین کے خلاف تشدد کے قانون VAWA کی تجدید ، ایف بی آئی اصلاحات سمیت بنیادی حقوق اور تحفظ پر زور دیا۔