عالمی زرعی امداد زیادہ تر ماحولیاتی اور سماجی طور پر نقصان دہ ہے، اقوام متحدہعالمی زرعی امداد زیادہ تر ماحولیاتی اور سماجی طور پر نقصان دہ ہے، اقوام متحدہ

(حسنات بلوچ)اقوام متحدہ کی ایک تحقیق کے مطابق 87 فیصد عالمی زرعی سبسڈی مسابقت، ماحول اور چھوٹے کاروباروں کو نقصان پہنچاتی ہے۔
فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے زرعی امداد کی تقسیم کے نئے طریقہ کار کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی سطح پر سالانہ تقریبا 457 ارب یورو کی سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان میں سے 400 ارب یورو کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔ ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل کو ڈونگیو نے اس مطالعے کو ایک ویک اپ کال قرار دیا ہے۔