واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری ،وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچرمتعارف

(حسنات بلوچ)واٹس ایپ اپنے صارفین کو وائس میسجز دیکھنے کی سہولت فراہم نہیں کرتا لیکن تھرڈ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ کچھ ایسی ایپس موجود ہیں جو صارف کو موصول ہونے والے وائس میسجز کو ٹرانسکرپٹ کرپائیں گی۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک اور فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس میں وائس میسجز کو صرف سنا نہیں بلکہ پڑھا بھی جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس پر آزمائش کے مراحل میں ہے، جسے کچھ عرصے میں آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے لانچ کر دیا جائے گا۔