بھارتی فورسز طالبان سے خوٖزدہ، نیا ٹریننگ ماڈیول نافذ

(حسنات بلوچ)طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد نئے حالات کو دیکھتے ہوئے انسداد دہشت گردی پر مامور بھارتی فورسز کے لیے ایک نیا ٹریننگ ماڈیول وضع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکام کو دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بھارت کے مرکزی سکیورٹی ادارے نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعینات سرحدی فورسز اور پولیس کے یونٹوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد کے حالات کو دیکھتے ہوئے کسی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے اہلکاروں کو تیار کریں اور اس کے لیے ایک نیا ٹریننگ ماڈیول نافذ کریں۔