اقوام متحدہ کی افغانستان کے لیے 606ملین ڈالر امداد کی اپیل،1.2 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کے وعدے

(حسنات بلوچ)افغانستان کے حوالے سے جنیوا میں ہونے والی ڈونر کانفرنس میں ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی امداد کی وعدے کیے گئے ہیں۔
جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے مطابق ان کا ملک ایک ملین یورو فراہم کرے گا۔
قبل ازیں اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ گیارہ ملین افغان شہریوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ نے فی الحال 606 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی تھی لیکن توقعات کے برعکس امداد کے یہ وعدے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔
بین الاقوامی برادری کو خدشہ لاحق ہے کہ اگر افغان شہریوں کی مدد نہ کی گئی تو افغان مہاجرین بڑی تعداد میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ کا رخ کریں گے۔