طالبان حکومت کو تسلیم نہ کیا جائے،امریکہ کا پاکستان سےمطالبہ

(حسنات بلوچ)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان طالبان حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہ کرے، جب تک کہ وہ بین الاقوامی شرائط پر پورا نہیں اترتی۔
امریکی کانگریس کی کمیٹی برائے خارجہ امور کی سماعت کے دوران انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور یہ دیکھا جائے گا کہ واشنگٹن پاکستان سے افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے کس کردار کا متمنی ہے۔
بلنکن نے کمیٹی کی سماعت کے دوران کہا کہ پاکستان کے افغانستان کے حوالے سے مختلف مفادات ہیں اور ان میں سے کچھ ہمارے مفادات سے متضاد ہیں۔