قطر کےا علیٰ ترین حکومتی عہدیدارکا دورہ افغانستان

قطر کے وزیر خارجہ نے اتوار کے روز کابل کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے طالبان قیادت سے ملاقات کی ہے۔
طالبان کی طرف سے حکومتی کنٹرول سنبھالنے کے بعد یہ کسی دوسرے ملک کے اعلیٰ ترین حکومتی عہدیدار کا پہلا دورہ ہے۔
طالبان نے شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کی طالبان کی اعلٰی قیادت کے ساتھ تصویر شائع کی ہے تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوحہ حکومت کے مطابق قطری وزیر خارجہ نے حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ کابل ایئرپورٹ کو مکمل فعال بنانے میں قطر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔