امریکا پر ہونے والے نائن الیون حملوں کو 20 برس گزر گئے

امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور دیگر مقامات پر طیاروں سے حملے کے واقعات کو 20 برس گزر گئے۔ امریکی صدر جو بائیڈن آج خصوصی تعزیتی تقاریب میں شرکت کریں گے۔ 11 ستمبر سن 2001 کو نیویارک، پینٹاگون اور پنسلوینیا پر طیارے کے ذریعے حملوں سے تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکا نے القاعدہ کو ذمہ دار قراردے کر افغانستان پرحملہ کیاتھا۔ 20 سال بعد غیر ملکی افواج افغانستان سے نکل گئی ہیں اور طالبان نے ایک بار پھر افغانستان کا کنٹرول حا صل کر لیا ہے۔