طالبان نے ملک میں احتجاج اور مظاہروں کو انتظامیہ کی اجازت سے مشروط کردیا

طالبان نے ملک میں احتجاج اور مظاہروں کو انتظامیہ کی اجازت سے مشروط کردیا۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں احتجاج کے لیے طالبان انتظامیہ کی اجازت لازمی ہوگی، مظاہرے انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہوں گے۔

خیال رہے کہ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں آئے روز چھوٹے چھوٹے مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔