ریاض، سعودی عرب میں یوم دفاع کی خصوصی تقریب

ریاض (نمائندہ خصوصی، ملک ندیم شیر) دنیا بھر کی طرح ریاض میں بھی ڈپلومیٹ کوارٹر میں یوم دفاع کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ (ر) جنرل راحیل شریف تھے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کی رہائش گاہ پر تقریب سے اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ (ر) جنرل راحیل شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے ہمارے بہادر مسلح افواج نے بڑی ہمت اور شجاعت سے دشمن کے مذموم منصوبے کو ناکام بنایا اور وطن عزیز کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔ یہی قومی جذبہ ہمیں ضرب عضب کے دوران دیکھنے کو ملا۔ در حقیقت جب قوم کا تعاون آپ کے ساتھ ہو تو ، تمام چیلنجوں کا مقابلہ بآسانی کیا جاسکتا ہے۔جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی دنیا کی کہنہ مشق آرمی ہے،

اس نے روایتی ، غیر روایتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام محاذوں میں اپنے لوہا منوایا ہے، انہوں نے وطن کے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا.. جنرل راحیل شریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے دل وجان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، نریندرا مودی کی ہندوستانی فاشسٹ حکومت نے تمام حدیں پار کرکے عالمی برادری اور دیگر ادارے کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی بند کروانے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔… تقریب سے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز، ملٹری ڈیفنس اتاشی بریگیڈئیر راجہ ہارون نے بھی خطاب کیا جبکہ اوآئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے سمیت ریاض سے کمیونٹی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔