گدھا مسجد میں داخل ہونے سے دو افغان قبائل میں لڑائی ، 51ہلاک

کابل : افغانستان کے علاقے پل خمری میں گدھے کے مسجد میں داخل ہونے کے تنازعہ پر دو قبائل میں لڑائی کی وجہ سے 51ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغانستان کے علاقے پل خمری کے گاﺅں گسیلانی میں ایک گدھا مسجد میں داخل ہو گیاجس پر مسجد میں موجود افراد اور گدھے کے درمیان تکرار ہو گئی اس دوران ایک شخص نے کلاشنکوف کا برسٹ مار کر گدھے کو ہلاک کر دیا ۔بعد میں مقامی لوگوں نے گدھے کے مالک کے گاﺅں پر میزائلوں سے حملہ کر کے 33خواتین کو ہلاک کر دیا ۔