مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران رات گئے نام نہاد سرچ آپریشن میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد صرف 3 دن میں بھارتی فائرنگ سے شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

قابض بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے پنتھا چوک میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جب کہ علاقے میں کسی احتجاج کے پیش نظر موبائل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع پلوامہ کے علاقے زادورہ میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ اس سے قبل ضلع شوپیاں میں 4 کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔