حریت کمانڈر برہان وانی کی5ویں برسی، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں حریت کمانڈر برہان وانی کی5ویں برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے حریت کمانڈر برہان وانی کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔

برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت پر آج مقبوضہ وادی میں یوم مزاحمت منایا جا رہا ہےجبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت ’ہفتہ شہدا‘ منایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی فوج نے 22 سالہ برہان وانی کو ترال میں 8 جولائی 2016 کو شہید کر دیا تھا۔