امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کیلئے بل منظور کرلیا

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بل منظور کرلیا۔ امریکی سینیٹ میں یہ بل 32 کے مقابلے میں 68 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ 190 ارب ڈالر کی مدد سے ٹیکنالوجی اورصنعتی میدان میں چین کا مقابلہ کیاجائےگا۔

بل کے مطابق امریکی پیداوار اور تحقیق بڑھانے کے لیے 50 ارب ڈالر اضافی خرچ کیے جائیں گے۔ اس بل کو منظوری کے لیے اب ایوان میں پیش کیا جائے گا اور امریکی حکومت اتحادیوں کی مدد سے بھی چین کا بڑھتا اثرو رسوخ کم کرنےکی کوشش کرےگی۔