سعودی عرب میں خوش خبریاں!

ریاض: سعودی حکومت نے ‘نطاقات’ کا نیا پروگرام متعارف کرا دیا جس کے تحت نہ صرف مقامی شہریوں کو ملازمتیں ملیں گی بلکہ لیبر مارکیٹ کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے نطاقات کا نیا پروگرام جاری کیا ہے جس کے ذریعے سعودیوں کو 3 لاکھ 40 ہزار ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور یہ لیبر مارکیٹ کو جدید اور معیاری بنانے کی حکمت عملی کا ایک حصہ بھی ہے۔

اس پروگرام کے تحت سعودی نوجوانوں کو پرکشش ملازمتوں کے مواقع دیے جائیں گے۔ وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ نطاقات کا نیا پروگرام 3 اہم نکات پر مشتمل ہے۔ وزارت کے تین اہم مقاصد اور نکات یہ ہیں، آئندہ 3 برس کے لیے سعودائزیشن کا واضح شفاف تصور، اس کا مقصد نجی اداروں میں سعودائزیشن کے عمل کو زیادہ سے زیادہ منظم اور مستحکم کرنا ہے۔

نطاقات کے دائرے میں آنے والی 85 سرگرمیوں کے بجائے مشترکہ خصوصیات والی 32 سرگرمیاں سعودیوں کے لیے خاص ہوں، یہ منصوبہ وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری کردہ سعودائزیشن کے دیگر پروگراموں سے ہم آہنگ ہے۔
سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ 2024 تک تین لاکھ 40 ہزار سے زائد نوکریاں سعودیوں کو دیں گے۔